علی وزیر گڈانی جیل منتقل،عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے

گڈانی(ڈیلی گرین گوادر)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے کیس میں جیل میں قید علی وزیر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے۔

علی وزیر کے وکیل نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو بلوچستان کی گڈانی جیل منتقل کردیا گیا ہے جس کے سبب ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ وقت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف سال 2018 میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔الزام کے مطابق ملزمان نے عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں علی وزیر اور مصطفیٰ خان گرفتار ہیں جبکہ دیگر ملزمان امان خان اور عمیر خان ضمانت پر رہا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے