سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی کی 13 اساتذہ کابیرون ممالک روپوش ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی 13 اساتذہ کابیرون ممالک روپوش ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، سرکاری اخراجات پر پی ایچ ڈی کرنے بیرون ممالک جانے والی اساتذہ چھ سال گذرنے کے بعد بھی وطن واپس لوٹ کر نہیں آئیں ویمن یونیورسٹی نے بیرون ممالک سے واپس نہ انے والی اساتذہ کو نوٹسز جاری کردئیے۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 2013سے 2017کے درمیان یونیورسٹی کی تیرہ اساتذہ جن میں دو اسسٹنٹ پروفیسر بھی شامل ہیں سرکاری اخراجات پر پی ایچ ڈی کرنے امریکہ،سوئیڈن،جرمنی،کینیڈا گئیں چار سال کی چھٹی مکمل ہونے کے بعد ان اساتذہ کو 2018 سے 2021تک وطن واپس آکر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو جوائن کرنا تھالیکن اسکالرشپ کے لئے لی گئی چار سال چھٹیاں مکمل ہونے پرخاتون لیکچررزملک واپس نہیں آئیں۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بیرون ممالک سے واپس نہ آنے والی اساتذہ کو نوٹسز جاری کردئیے چند سال قبل بلوچستان یونیورسٹی کے 13اساتذہ بھی حکومتی خرچ پر بیرون ممالک جانے کے بعد واپس نہیں آئے لیکن ان کی خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے