سبی کے تمام علاقوں کو یکساں طور پر پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ سوئی گیس کو مستقل بنیادوں پر گیس کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناگزیر اقدامات کرنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں ریجنل مینیجر سوئی گیس ہدایت اللہ کھوسہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا کمشنر سبی نے کہا کہ ضلع سبی کے تمام علاقوں کو یکساں طور پر پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کے لیے من وعن اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے اس موقع پر ریجنل مینیجر سوئی گیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر سبی کو بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے حوالے سے منصوبہ تیار کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جن جن علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہے وہاں پر گیس پائپ لائن کو مزید ایک یا دو انچ چوڑا کیا جائے گا اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ضلع سبی کہ کافی علاقوں میں گیس چوری کا مسئلہ بہت زیادہ سنگین ہے لہذا یہ مسئلہ بھی حل کیا جائے اس موقع پر کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ گیس چوری کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی تاکہ دوسرے صارفین کی حق تلفی نہ ہو جو ہر ماہ باقاعدگی سے اپنا گیس کا بل ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے