خضدار،عبداللہ شاہوانی کا وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم کا دورہ، نومنتخب وکلاء کو مبارکباد دی اور انہیں کتاب کا تحفہ پیش کیا
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جرنلسٹس آرگنائزیشن فار سوشل سروسز رجسٹرڈ کے صدر اور خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی کی قیادت میں وفد کی ڈسٹرکٹ بار روم آمد، وفد میں عبدالجبار حسنی طلباء رہنماء حافظ بلال احمد مردوئی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار کے نومنتخب صدر ایڈووکیٹ فیاض احمد محمد شہی اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ غلام نبی مینگل و ان کی پوری کا بینہ کو مبارکباد پیش کی خیر سگالی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ خالد محمود مینگل قاضی حسن علی ایڈووکیٹ بشیر احمد جتک ایڈوکیٹ ریاض احمد مینگل و دیگر وکلاء اور سیاسی رہنماء میر علی حسن لہڑی اور یوسف میروانی موجود تھے۔ وکلاء کے ساتھ وفود نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وکلاء کے کردار پر روشنی ڈالی مظلوم اور بے بس طبقات کے لئے ان کی جانب سے کیئے جانے والی خدمات کی تعریف کی۔ عبداللہ شاہوانی عبدالجبار حسنی اور بلال مردوئی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور مذید ان کا کہنا تھا کہ جمہوری طرزِ عمل کے تحت وکلا تنظیم کی نومنتخب کابینہ،دیگر تمام طبقات اور شعبوں کے لئے ایک آئیڈیل کی مانند ہے اور ان سے بہت سارے توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر پیچیدہ قانونی مسائل حل اور انصاف کے تقاضوں کو بھرپور انداز میں پورا کرنے میں کردار ادا کریں گے۔