ایران میں حجاب سے متعلق نیا قانون منظور، خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر
تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران نے حجاب سے متعلق نیا قانون منظور کرتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کردیں ۔ صدر کے دستخط کے بعد قانون پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت ایران میں خواتین کے لیے اسکارف پہنا لازم قرار دیا گیا ہے، عوامی مقامات پر اسکارف ٹھیک طریقے سے نہ پہننے اور بال مکمل نہ ڈھانپنے والی خواتین کو بھی جرمانہ ہوسکتا ہے، قانون کے مطابق آستین کلائیوں سے اوپر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر تقریبا 20 ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ ہوسکتا ہے، جرمانہ 10 دنوں کے اندر ادا نہ کرنے پر پاسپورٹ کی تجدید اور ڈرائیونگ لائسنز بنانے پر پابندی ہوگی۔