کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جسکی کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کی گہرائی زمین میں 15 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 66 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔