پشین سے اغواء ہونے ولا تاجر بازیاب،مظاہرین نے کوئٹہ ژوب شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع پشین کے علاقے سے اغواء ہونے ولا تاجر بازیاب، مظاہرین نے کوئٹہ ژوب شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے اغوا ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے رہنماو تاجر قاسم پانیزئی کو اسسٹنٹ کمشنر کاریزات اور لیویز اہلکاروں نے بازیاب کروا لیا ہے۔ قاسم پانیزئی کوچند روز قبل پشین کے علاقے خانوزئی سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد منگل کو ان کی بازیابی کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مظاہرین نے دھرنا دے دیا تھا۔ قاسم پانیزئی کی بازیابی کے بعد کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے