قلات،تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ میں تیز رفتار تیل بردار رپروبکس گاڑی الٹنے سے ڈرائیور محمد عیسیٰ ولد محمد اسماعیل سکنہ قلعہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے