بلوچستان میں قومی شاہراہوں کو موٹر وے بنانے سے کافی حد تک مسائل حل ہوں گے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدررکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں کو موٹر وے بنانے سے کافی حد تک مسائل حل ہوں گے کیونکہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں بہترین انفراسٹرکچر کا اہم کردار ہے،ان خیالات کا اظہار سردار محمد یعقوب خان ناصر نیاسلام اباد میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کمیٹی کو بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی حالت زار، لوگوں کو درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا۔ سردار محمد یعقوب خان ناصر نے شبوزئی ٹو تونسہ روڈ لورالائی براستہ سپیرہ راغہ کوئٹہ اور بواٹہ سے فورٹ منرو کے تیرہ کلومیٹر روڈ کے حوالے سے زیر بحث لایا قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کو یقین دلایا کہ جلد ہی شبوزئی ٹو تونسہ روڈ لورالائی براستہ سپیرہ راغہ کوئیٹہ روڈ اور بواٹہ سے فورٹ منرو کے تیرہ کلومیٹر روڈ بنانے کے لیے کام جاری کرینگے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے قائمہ کمیٹی برائے کمیونیکیشن کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے