اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع،2 افراد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونا تھا تاہم بم کی اطلاع ملنے کے بعد جہاز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا اور مسافروں کا سامان اتار لیا گیا۔

گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا، زیر حراست دونوں افراد کو ان کے تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی،کال کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پرواز سے ڈپٹی اسپیکر سمیت 8 ارکان پارلیمنٹ اور 150 مسافروں کو کراچی روانہ ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے