بلوچستان ہائی کورٹ نے ایس بی کے زیراہتمام ٹیسٹ کے نتائج کیخلاف دائر درخواست خارج کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی اور سی ٹی ایس پی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے خلاف دائر کی گئی درخواست خار ج کردی۔ پیر کوبلوچستان ہائی کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے جمعہ 29/11/24 کے فیصلے کی روشنی محمد نعیم کی سردار بہادر خان وویمن یونیورٹی اور سی ٹی ایس پی کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے مصدرہ 24/ 4/24 اور صوبائی کابینہ کے فیصلے12/4/22 کے تناظر میں خارج کردی۔ فریقین کی شنوائی کے ساتھ ساتھ عدالت کی آگاہی کیلئے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی درخواست بھی متذکرہ بالا حقائق و انکی استدعا کی روشنی میں نمٹا دی صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شہک بلوچ جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ہارون رشید عدالت میں پیش ہوئے۔