بارکھان،دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سےایک شخص جاں بحق
بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)بارکھان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی واردات میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، پسٹل کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر رکھنی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسے ڈیرہ غازیخان ریفر کر دیا گیاجاں بحق شخص کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع نے اس واردات کی وجہ پرانی دشمنی کو قرار دیا ہے یہ واقعہ بارکھان میں تشویش کا باعث بن سکتا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو قابو کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔