کچھی میں شاہوانی اور ابڑو قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر اہم پیش رفت،15 فروری 2025 تک جنگ بندی کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کچھی میں شاہوانی اور ابڑو قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر اہم پیش رفت پندرہ فروری 2025 تک جنگ بندی کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں شاہوانی ابڑو اور ساتکزئی ابڑو قبائل کے مابین جاری زمینی تنازعہ کے نتیجے میں پیدا سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ساراوان کے نامور قبائلی سرداران سردار کمال خان بنگلزئی۔سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی۔سردار رب نواز کرد میر کبیر احمد محمد شہی۔سردار علی احمد پرکانی و دیگر قبائلی عمائدین کے ہمراہ نمایاں وفد کے ہمراہ فریقین کے پاس کے پاس جنگ بندی اور تنازعہ کے حل کیلئے بات چیت کیلئے چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی اور سردار عبداللہ خان ابڑو کے ہاں آمد جہاں فریقین نے قبائلی سرداران کو عزت دیتے ہوئے 15 فروری 2025 تک جنگ بندی کا اعلان کیا اور انھیں اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ان تنازعات کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے وہ اپنے اپنے قبائل اور معتبرین سے مشاورت کے بعد فیصلے کا اختیار سرداران و قبائلی عمائدین کو دینگے۔یاد رہے کہ شاہوانی۔ ابڑو اور ساتکزئی قبائل کہ درمیان زمینی اراضی پر کئی سالوں سے تنازعہ چلا آریا ہے اور متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔کچھ دنوں سے قبائل کے درمیان ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف صفحہ بندی اور مورچہ بندی سے علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ایسے میں قبائلی سرداران اور شخصیات کی مداخلت کو عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔