وڈھ سے حب جانے والی مسافر ویگن الٹنے سے 10 مسافرزخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ کے قریب وڈھ سے حب جانے والی مسافر ویگن الٹ گء، 10 مسافرزخمی،4 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مائی پیر کے مقام پر وڈھ سے حب جانے والی مسافر منی بس ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر غلام نبی ولد محمد حسین، ساکن کنر بیلہ، عبدالحق ولد امین ساکن بھرڑی بیلہ، شکیل ولد ابراہیم ساکن روستو، محمد گلاب ولد محمد اسماعیل ساکن جھاؤ کراس بیلہ،شکیل ولد جمعہ ساکن حب، محمد عارف ولد خدا بخش ساکن وڈھ، عبدالصمد ولد محمد عمر ساکن سیلون وڈھ،عظیم اللہ ولد میر محمد ساکن کراڈو،محمد یعقوب ولد کرم خان ساکن سیلون وڈھ،جان محمد ولد محمد بخش ساکن سونارو وڈھ شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 ٹیارہ، 1122 کراڑو اور ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد 4 شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کا تعلق بیلہ وڈھ اور خضدارسے بتایا جارہا ہے حاثہ کی اطلاع ملتے ہی بیلہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے