بلاول بھٹو نیشنل ایکشن پلان 2 کی وضاحت کریں،مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وضاحت کریں یہ نیشنل ایکشن پلان 2 کیا ہے۔کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کےلیے آپریشن، سندھ و پنجاب کےلیے سی پیک 2 شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن اور دیگر مسائل ہیں، صوبے سے پہلے بھی نوجوان لاپتہ ہوئے اور مزید ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے مزید کہا کہ 15 دسمبر کو بلوچ پشتون قبائل کا جرگہ کر رہے ہیں، جس میں صوبے سے متعلق فیصلے کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری وضاحت کریں کہ یہ نیشنل ایکشن پلان 2 کیا ہے؟