پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیکر پاکستان کو دنیا بھر میں ایک شناخت دی ملک کی ترقی کے سفر آغاز بھی پیپلزپارٹی نے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کو با اختیار بنانے کا دن ہے کیونکہ 57 سال قبل آج کے دن ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اصولوں پر مبی پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی انھوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کیونکہ قائدِ عوام نے مساوات، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مساوی معاشرہ کے قیام کے لیے پارٹی کی بنیاد رکھی انھوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کو فعال رکھا بی بی شہید نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا پاکستان کی سیاسی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ ملک کی ترقی کے سفر کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں شناخت آئین کی فراہمی سے ملی اور اس ملک کے آئین کا خالق بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں جن کی بدولت آج بھی جمہوریت پروان چڑ رہی ہے۔