مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط میں مزید کوئی تاخیر برادشت نہیں ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط میں مزید کوئی تاخیر برادشت نہیں ہے،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے بھی حکومت پر واضح کیا کہ ہم کسی تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے جلد اپنا لائحہ عمل دیں گے وہ کونسے محرکات ہے جو اس بل کی راہ میں رکاوٹ ہیں تمام کو قوم کے سامنے واضح کر دینا چاہیے مدارس کے حوالے سے حکومت ہمیشہ غیر سنجیدہ رہی ہیں ان حالات میں کہ جب سینیٹ اور اسمبلی سے یہ بل اور اسکے ساتھ باقی بلز متفقہ طور پر پاس ہوئے اور اسکے بعد باقی تمام بلز پر صدر مملیکت کی طرف سے دستخط ہوئے اور باقاعدہ لاگو ہوچکے ہیں لیکن مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اس بل پر حکومت تاخیری حربے کر رہی ہیں جس سے عوام کی زہنوں میں مختلف سوالات پیدا ہورہے ہیں یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے تمام منتظمین حالیہ الیکشن کی انعقاد میں اپنی انتہائی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے الیکشن کی مراحل میں جماعت کے امیدوار کی کامیابی میں اپنے صلاحیتیں بروے کار لائیں تمام تر تحفظات کے باوجود ہم جمہوری عمل میں اپنے حصے کی زمہ داری نبھاتے رہیں انھوں نے واضح کیا کہ الیکشن کے مراحل اور اسکے بعد نتائج میں کسی بھی طرح کے رد وبدل کئے گئے تو خاموش نہیں بیٹھے گے، ہمارے ساتھ جنرل الیکشن کی طرح کسی بھی طرح کی حربے استعمال کئے گئے تو اسکے بعد کا سخت رد عمل دیا جائے گا ہم نے کبھی جمہوری عمل سے روگردانی نہیں کی ہیں بلکہ جمہوریت کیلئے ہم نے بیش بہاء قربانیاں دی ہیں قلات کے عوام کو یہ حق دیا جائے کہ وہ شفاف انداز میں اپنے بہتر مستقبل کی تعین کیلئے بہترین نماہندہ منتخب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے