قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن کے قریب دھماکا،پولیس چوکی تباہ، اہلکار زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ کے قریب پولیس چوکی کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو قلعہ عبداللہ گریڈ کے قریب واقع پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادی اورمزید کارروائی شروع کردی۔