قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے سبزی فروش جاں بحق
قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سبزی فروش جانبحق ہوگیا قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات بازار میں واقع سبزی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سبزی فروش جانبحق ہوگیا ہے مقتول ہدایت اللہ عرف جڑی کی نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے