خیبر،کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

خیبر(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے 8 افراد کو ریسکیو کر کے طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے کمرے کی چھت گرنے سے 13 افراد ملبے تلے دب گئے تھےجن میں سے 5 جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے