بلوچستان کے عوام کو حکمران ظالم مقتدر قوتوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ماورائے آئین قتل وغارت گری،اغواء،بے گناہوں کوغائب کرنے پر دکھ اورافسوس ہے ماورائے آئین قتل وغارت گری،اغواء،لوگوں کو لاپتہ وغائب کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا ایف سی کے مظالم بھتہ خوری ختم نہیں ہوئی تو مار چ کے بعد کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنادیں گے بلوچستان کے مظلوم مائیں بہنیں اور نوجوان جماعت اسلامی کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہی ہے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول ظلم وجبر لاقاونیت،فسطائیت کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد،حقوق کے حصول کا سفر کوئی نہیں روک سکتا دباؤ،دھمکی،غلط جھوٹے پروپیگنڈے ہمار اراستہ نہیں روک سکتا۔حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 15دسمبر کو قبائلی جرگہ،اس کے بعد علمائے ومشائخ کانفرنس،پھر خواتین کانفرنس،مزدوروں،تاجروں وکلاء ودانشورزکا بھی کنونشن بلائیں گے۔سب کو اکھٹا کرکے وسائل پر قبضہ کرنے،ظلم وجبر،لاقانونیت کا بازار گرم کرنے والوں کا راستہ روک کرقانونی طریقے سے حقوق حاصل کریں گے۔کوئٹہ بلوچستان کے عوام کو حکمران ظالم مقتدر قوتوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔عوام،نوجوانوں اورآنے والے نسل کی مستقبل کو سنوارنے کیلئے حقیقی عوامی انقلابی قانونی جدوجہد جماعت اسلامی کر رہی ہے اسمبلی میں پورے بلوچستان کے عوام کی نمائندے جماعت اسلامی کے ممبران کر رہے ہیں الحمداللہ بلوچستان بھر کے مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ کوئٹہ کے عوام کو قبضہ ودیگر مافیازسے نجات دلانے کیلئے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوفعال بناکر عوامی تائید وحمایت سے لٹیروں ظالموں کو للکارکر حقوق حاصل مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں گے فسطائیت ظلم وجبر بدعنوانی کے خلاف سب کو بلاتفریق متحد ہوناہوگامقتدرقوتوں نے فارم 47کی بنیاد پر اقتدار نشئیوں کے حوالے کرکے بلوچستان کومزیداندھیروں کی طرف دھکیل دیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ”امید سحر ورکرزکنونشن“سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی،صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب،نائب امیر جمیل احمد مشوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی لوگوں کو کردار،خدمات،انقلابی دعوت ومنشور اورکارکردگی کی بنیاد پر دعوت دے رہے ہیں کہ آئیں مسائل کے حل،حقوق کے حصول کیلئے حقیقی عوامی انقلابی تبدیلی لے آئیں۔سرکاری کلاشنکوف،بندوق سرپررکھ بلوچستان کے لوگوں کو غلام بناکر وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کے حقوق کیلئے جمہوری طریقے سے عوام کو ساتھ ملاکر مذاہمت کے سفر کو تیزکرکے وسعت دیں گے انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے مقتدر قوتوں بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے والے لٹیروں سے حقوق حاصل کرلیں گے ماؤں بہنوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے مصور کاکڑسمیت دیگر بے گناہ لاپتہ وغائب کیے گیے افراد کو بازیاب کیے جائیں۔عوام کو روزگار دینے،کاروبار مین بہتری،غربت میں کمی کیلئے بارڈرز کھول دیے جائے۔کوئی غیر قانونی شارٹ کٹ راستہ نہیں ا پنائیں گے۔ہمیں اسٹبلشمنٹ،دلال،چوکیدار،کرایہ دارکی ضرورت نہیں ہم عوامی قوت وتائید سے عوامی حقوق جمہوری طریقے سے حاصل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔ ارباب اقتدار زورزبردستی،گولی ودھمکی کے بجائے اخلاص نیک نیتی ایمانداری سے حقوق کی فراہمی،مسائل کے حل میں سنجیدگی دیانت داری اختیار کریں۔خرابیوں،مشکلات،مسائل سے نجات کیلئے قرآن وسنت پر عمل کرنا ہوگا بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی نظام نہیں اسلامی نظام ہے نہ ہی ہی جمہوریت یا سیکولرازم۔مقتدر قوتیں اللہ اور رسول کیساتھ دشمنی کیساتھ پاکستان وعوام کیساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے ظلم،مایوسی ختم کرکے عوام کو دیانت دار قیادت دیں گے۔