اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، سیاسی اور صوبائی امور پر تبادلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے