پیپلزپارٹی بلوچستان کی ترقی اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،صبیحہ محمد حسنی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی رہنما صبیحہ محمد حسنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمات کو اپنا اولین مقصد سمجھتی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی قیادت میں ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کیا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ خواتین کے حقوق اور ان کے کردار کو اہمیت دینا پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے صبیحہ محمد حسنی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی بلوچستان میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہے۔ خواتین ونگ نے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے ہیں، جو معاشرے میں تبدیلی کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ترقی اور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ صبیحہ محمد حسنی نے کہا ہم پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد ہوکر کام کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے