لوگوں کی خدمت کرنا میری زندگی کا ایک اہم مشن ہے،حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر زراعت و پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ نہ صرف علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ترقی کا انقلاب برپا کیا جائے گا بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا میری زندگی کا ایک اہم مشن ہے جس سے دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں علاقے کے لیے وفاق کی مدد سے اہم اور بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں یقینا ان منصوبوں کے اغاز سے علاقے کے لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی اور خوشحالی ائے گی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر ائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں ان کے ہر مسائل کے حل کے لیے تمام عملی اقدامات کیے جائیں گے۔