صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان پرجھوٹا مقدمہ آزادی صحافت پرقدغن لگانے کے مترادف ہے،بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے جاری کردہ بیان میں سینئرصحافی اینکر مطیع اللہ جان کے خلاف تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں جاری ایف آئی آر کے اندراج کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا یہ اقدام آزاد صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے صحافی مطیع اللہ جان ایک سینئرصحافی اینکر پرسن ہیں انہون نے ہمیشہ بلاخوف و خطر اپنے صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہرقسم کے ظلم و نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کی گزشتہ دنوں اسلام آباد کے اندر پی ٹی آئی کی ریلی ککی کوریج کرنے کی پاداش میں اسکے خلاف جعلی منشیات کا مقدمہ درج کرنا مطیع اللہ جان کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے بلوچستان بار کونسل اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مطیع اللہ جان کو فوری رہا کرکے جعلی مقدمات درج کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔