شہداء درینگڑھ کوشہید ڈکلیئر اور قاتلوں کو گرفتار کیاجائے،ڈاکٹر محمد بخش
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)درینگڑھ واقعہ شہداء کے لواحقین کی ،ڈاکٹر محمد بخش پریس کانفرنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 ستمبر کو درینگڑھ کے مقام پر بھتہ خوروں کی فائرنگ سے شہید و زخمی ہونیوالے لیویز اہلکار آج بھی انصاف کے منتظرہیں واقعہ میں دو لیویز اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے،ابتک ہمارے شہداء کو سرکاری شہید بھی ڈکلیئر نہیں کیا گیا،حکومت اور انتظامیہ اس معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،گزشتہ ڈھائی ماہ سردخانے میں پڑے اس کیس کو فوری طور پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے،:شہید لیویز اہلکاروں کے لاشوں کی بے حرمتی کی گئی،:شہید اور زخمی لیویز اہلکاروں کے پسٹل اور سرکاری ایس ایم جی بھی ابتک واگزار نہیں کرائی گئی،واقعہ میں ملوث عناصر آج بھی آزادی سے گھوم رہے ہیں،:حکومت واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کریں۔