پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنرسبی جہانزیب شیخ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت 16 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی، who کے نمائندے ڈاکٹر رفیق چھلگری، ایریا کوآرڈینیٹر who ڈاکٹر احسان اللہ سمیت تمام محکموں کے افسران شریک تھے who کے نمائندے ڈاکٹر رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پولیو مہم کے متعلق تفصیلات بتائیں اور آنے والی پولیو مہم کے بارے میں کیے گئے اقدامات و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات کرنے ہیں کیونکہ سرد علاقوں سے لوگوں کی امد و رفت کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ سرد علاقوں سے آنے والے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں مقیم افراد کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مانیٹرنگ پر مامور افسران کی جو ذمہ داریاں عائد ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں اور خصوصی طور پر ماسٹر ٹرینرز کو اچھی ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ تمام ٹیموں کو بہتر طریقے سے تربیت دے سکیں انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران پولیو مہم کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتیں اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی کا کہنا تھا کہ ضلع سبی کے انوائر منٹل سیمپل میں پولیو وائرس اب تک موجود ہے کوئی کیس رپورٹ اس لیے نہیں ہوا کہ بچوں کو باقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں یہ ہماری کامیابی ہے پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کوتاہی ہرگز نہ کریں بلکہ ایمانداری سے ادا کریں پولیو مہم کے دوران 2 تحصیل سبی اور لہڑی میں 44089 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جسمیں موبائل ٹیم 205، اسپیشل موبائل ٹیم 15، فکس سائٹس 48، ٹرانزٹ ٹیمز 22 جبکہ ٹوٹل 290 ٹیمز اپنے فرائض انجام دیں گی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ حکومت پولیو کے خلاف جہاد کے طور پر کام کر رہی ہے اس لئے پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ خدمت خلق کو مدنظر رکھتے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے