پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،میرعبیداللہ گورگیج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ حق وسچ کی جیت ہوئی ہے جس سے قوم اور مذہب پرستوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورگیج ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر عبیداللہ گورگیج کو سپریم کورٹ کی طرف سے انکی کامیابی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ آنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، عبدالغفور جعفر، شہزادہ خان کاکڑ، ندیم احمد خان، میر خالد خان جمالی، مولانا جمال خان کاکڑ، ملک عیسی خان ملازئی، میر بابل بنگلزئی، ملک عبدالعزیز زرکون، رومیل خان غلزئی، فیضان احمد خان، عبدالوہاب علیزئی، بابر علی و دیگر بھی موجود رتھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پورے ملک میں فعال اور منظم ہے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سے ایک بڑی پارلیمانی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارحاجی میر عبیداللہ گورگیج کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا لیکن مخالفین نے ا نکی کامیاب کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دیاجس سے حق وسچ کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پورے بلوچستان میں یکساں بنیادوں پرترقیاتی کام کروا رہی ہے اور انشاء اللہ آنے والا وقت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔ سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ میر عبیداللہ گورگیج نے اپنی کامیابی کے بعد حلقہ پی بی 44 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ماضی میں قوم پرست جماعت سے کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلقے کے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اور صر ف اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کیک بھی کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے