وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلو چستان کی جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی خواتین اور طالبات کو خود مختیار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں پنک اسکوٹیز اسکیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دے کر آغاز کردیا جائے گا بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقتب5 خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات ہیں بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔