بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرادی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرار داد آج اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس2روز کے وقفے کے بعد آج (جمعرات) کو سہ پہر3بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیرصدارت شروع ہوگااجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسملبی سردارمیرکوہیار خان ڈومکی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔جبکہ صوبائی وزیرمواصلات وتعمیرات میرسلیم احمد کھوسہ صوبائی وزراء میر صادق عمرانی،میر عاصم کرد گیلو،راحیلہ حمید خان درانی، بخت محمدکاکڑ، پارلیمانی سیکرٹڑیز حاجی ولی محمد نورزئی،برکت علی رند اورارکان صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اوردیگرکی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پیش کریں گے۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی،،رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور رکن اسمبلی سید ظفرعلی آغا اپنی اپنی قراردادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں وفاق کو دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون سازی کا اختیار دینے سے متعلق آئینی قرار داد بھی پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس میں لائیوسٹاک،محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے