بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت ٹیک اوور کرلی،گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کر لیا ہے وہ جلد چیئر پرسن بن جائیں گی جب کہ علی امین گنڈاپور ڈمی وزیر اعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو تنہا چھوڑنے کی روایت برقرار رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فائنل کال مس کال ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بچے باہر ہیں اور یہ پختونوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں۔‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی ٹیک اوور کرلی ہے اور وہ اب خیبر پختونخوا میں بھی پنجاب کی کرپشن کی داستانیں رقم کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے