کوئٹہ سے اغوا بچہ بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہوسکا،لواحقین اور دھرنا کیمٹی کا احتجاج جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے اغوا ہونے والا دس سالہ بچہ محمد مصور بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہوسکا۔ لواحقین اور دھرنا کیمٹی مسلسل احتجاج کررہی ہے۔کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلے سے اسکول جاتے ہوئے نامامعلوم افراد نے محمد مصور کو اغوا کرلیا تھا عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ کا یونٹی چوک مسلسل بارہویں روز بھی بند ہے اور اطراف کی سڑکوں سے گزرنا محال ہوچکا۔

مظاہرین نے کہا کہ مغوی محمد مصور کی باحفاظت بازیابی حکومتی ذمہ داری ہے، لواحقین کی داد رسی نہ کی گئی تو احتجاج کوئٹہ سے نکل کر صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے