سابق صوبائی وزیرداخلہ کو ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود تنخواہیں اورمراعات دی جارہی ہے،میرسعید لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے پی بی 36قلات سے نامزد امیدوار میر سعید لانگو نے کہا ہے کہ قلات کے صوبائی نشست پر دوبارہ پولنگ کو بلاوجہ متنازع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے 23نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا پھر انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مداخلت پر تاریخ تبدیل کرکے یکم دسمبر کا اعلان کیا گیا پی بی 36قلات کے عوام گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے نمائندگی سے محروم ہیں سابق وزیر داخلہ نے اس مہینے بھی اپنی سرکاری تنخواہ وصول کیا ہے جس کی ہمارے پاس ثبوت موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر سعید لانگو کا کہنا تھا کہ امن وامان کا بہانہ بناکر سابق وزیر داخلہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے پولنگ سٹیشنز کو منتقل کیا جارہا ہے جان بوجھ کر صوبائی حکومت پی بی 36کے سات پولنگ سٹیشنوں کو متنازع بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کو یکم اگست کو الیکشن نے ڈی نوٹیفائی کیا ہے مگر اس کے باوجود سابق وزیر داخلہ اب بھی تمام مراعات و تنخواہ وصول کررہے ہیں سابق وزیر داخلہ نے اس ماہ کی تنخواہ بھی نکالی ہے سابق وزیر داخلہ کی تنخواہ اور مراعات دینا توہین عدالت اور غیر قانونی ہے الیکشن کمیشن اور حکومت دوبارہ پولنگ کو متنازع نہ بنائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قلات کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کو یقینی بنائیں حکومت بلوچستان کے کچھ لوگ جان بوجھ کر میرے علاقے میں مداخلت کررہے ہیں تاکہ میرے مخالف امیدوار کو فائدہ پہنچایا جاسکے پی بی 36قلات کے عوام انشا اللہ میرے حق میں ووٹ استعمال کرکے کامیاب بنائیں گے اس سے قبل بھی دھاندلی کے ذریعے میرے مخالف کو جتوایا گیا لیکن ایک سازش کے تحت میرے حلقے میں مداخلت کرکے سات پولنگ سٹیشنز کو متنازع بنارہے ہیں جس کی میں مذمت کرتا ہوں چیف الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں۔