کوہلو،بجلی کی کرنٹ لگنے سے مدرسے کا 12 سالہ طالب علم جاں بحق

کوہلو (ڈیلی گرین گوادر)مولانا عبدالمالک مدرسے میں 12 سالہ طالب علم بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے، بجلی کی کرنٹ لگنے سے جانبحق ہونے والے طالب علم منظور احمد ولد امیر حمزہ سب تحصیل سفید کی رہائشی ہے جو پانی کی موٹر مشین کے تار لگاتے وقت کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا ہے، خیال رہے کہ مذکورہ مدرسے میں یہ پہلی واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک طالب علم جانبحق ہوا ہے، اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا کہ بلوچستان ضلع کوہلو میں اکثر مدرسوں میں کوئی سہولت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے واقعہ رونما ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب کوہلو ہسپتالوں میں کوئی موت واقعہ ہوتی ہے تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے فلاں شخص جانبحق ہوگیا ہے،، مگر گزشتہ روز مولانا عبدالمالک کے مدرسے میں پانی کی موٹر مشین کے تار لگاتے وقت بجلی کی کرنٹ لگنے سے 12 سالہ طالب علم منظور احمد جانبحق ہوا ہے، اس چیز سے واضح ہوتا ہے کہ بچے کی موت مدرسے کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے، آخر میں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل کریم بلوچ، ایف سی کمانڈنٹ بابر خلیل احمد، ایس پی کوہلو، رسالدار میجر شیر محمد مری، اے سی کوہلو، ایس ایچ او کوہلو و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز مدرسے میں جانبحق ہونے والے بچے کی موت کا نوٹس لیکر تحقیقات کیا جائے تاکہ آئندہ دینی مدارس و مساجد میں اس طرح کا افسوسناک واقعہ پیش نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے