ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

ٹانک(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 2 راہگیر اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ٹانک کے گل امام چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او ٹانک اسلم نواز کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے