تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے حملہ،2افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرگرنیڈ لانچر حملے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے تعلیمی چوک پر نامعلوم افرادنے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2راہ گیر وسیم اورامیر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا سیکورٹی فورسز مزید کارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے