عدالتی حکم پر وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ، اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آج 24 نومبر کو عمران خان کے حکم پر اسلام آباد کی جانب مارچ اور اس احتجاجی مارچ کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کے بیچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔اس رابطے کے دوران وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان احتجاجی مارچ کے اعلان کے ساتھ پیدا ہونے والی تناؤ کی صورتحال پر مفصل بات چیت ہوئی۔بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں آگاہ کیا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطحی وفد 24 نومبر (آج) کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔ یہ بیرسٹر گوہر کے گوش گزار کیا کہ بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک موجود رہے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ان گزارشات کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے انہیں جواب دیا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے