کپوتو گرڈ سٹیشن کی تکمیل کا کام مکمل،گرڈاسٹیشن کو باقاعدہ طورپر انرجائز کردیاگیا،ترجمان کیسکو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرشفقت علی کی خصوصی ہدایات پر کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے 132KVکپوتو گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل کرکے اِسے باقاعدہ طورپرانرجائزکردیا۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کرلیا ہے جس پر976ملین روپے لاگت آئی ہے۔اس منصوبہ کی تکمیل میں نئے گرڈاسٹیشن کی تعمیر اور20/26ایم وی اے کاایک پاورٹرانسفارمرکی تنصیب کے علاوہ 18کلومیٹرطویل ڈبل سرکٹ 132Kvٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام شامل ہیں۔یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مارچ 2021میں شروع کرکے نومبر2024میں مکمل کرلیاہے اور گزشتہ روز مذکورہ گرڈاسٹیشن کو انرجائز کرکے آپریشنل کردیاگیاہے جس کے بعد کپوتو گرڈ سے منسلک فیڈروں کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔واضح رہے کہ اِس سے قبل کپوتو کے علاقوں کوقلات گرڈسٹیشن سے منسلک فیڈروں کے ذریعہ بجلی فراہم کی جارہی تھی۔بجلی کے اضافی لوڈکے سبب صارفین کووولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر کیسکونے132KVکپوتو گرڈسٹیشن کی تعمیرکاکام مکمل کرلیاجسکے بعد اس گرڈسے منسلک تمام فیڈروں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی۔