افغانستان میں ایک مزار پر مسلح شخص کی نمازیوں پر فائرنگ،10 افراد شہید

بغلان(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے صوبے بغلان میں ایک صوفی درگاہ پر مسلح شخص نے دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ میں 10 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور نے ضلع نہرین میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

درگاہ میں درجن سے زائد نمازی موجود تھے۔ شہید اور زخمی ہونے والے نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 شہادتوں کی تصدیق کردی گئی۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں، درگاہوں اور سیکیورٹی اہلکار پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے