پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد میں رینجرز،ایف سی تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبرکو احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نےانسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کےتحت منظوری دی، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی اضافی نفری تعینات کرنے کا اطلاق 22 نومبر 2024 سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پنجاب اور سندھ رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی، اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی تھیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی گئی تھیں، اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور اضافی ایف سی کی خدمات طلب کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہی ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات ہیں، آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، امن و امان کی صورتحال کوہینڈل کرنےکے لیے رینجرز اور ایف سی کی خدمات طلب کی گئیں۔