مسلسل احتجاجی کالز سے اہمیت نہیں رہتی، پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانیوالےلوگ نہیں، فضل الرحمان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی، پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔ "کیپٹل ٹاک” کے میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں مؤثرحکمت عملی بنانے والےلوگ نہیں ہیں۔