مریم نوازسےسرفراز بگٹی کی ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کی، ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ہم منصبوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے اور صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔