سپریم کورٹ،پی بی 44 کوئٹہ سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم،حاجی میر عبید اللہ گورگیج بحال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)انتخابی عذرداری کیس میں سپریم کورٹ نے پی بی 44 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار حاجی میر عبید اللہ گورگیج کو بحال کر دیا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔