جامعہ تربت نے سپرنگ 2025 انڈرگریجویٹ پروگرامزمیں داخلوں کی آخری تاریخ میں 28نومبرتک توسیع کردی

تربت (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ تربت نے ایل ایل بی اور بی ایڈ کے علاوہ دیگرتمام انڈرگریجویٹ پروگراموں میں سپرنگ 2025کے داخلوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 28نومبر 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ ایل ایل بی اور بی ایڈ پروگرامز میں داخلہ بند ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف انڈرگریجویٹ پروگراموں بشمول،ایسوسی ایٹ ڈگری ان بزنس، بی بی اے، بی ایس کامرس، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، سوشیالوجی، بلوچی، انگلش، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو کیمسٹری میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 28نومبر2024تک توسیع کی گئی ہے۔ داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے لئے جامعہ تربت کے سٹی کیمپس میں واقع لاء ڈیپارٹمنٹ میں بھی ایک ایڈمیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں امیدوار اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر داخلہ پورٹل https://uot.edu.pk/admission-portal/loginکے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://uot.edu.pk/downloads/admission-formسے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے جامعہ تربت کی رجسٹرار آفس یا داخلہ سیل یا ٹیلی فون نمبرز۔0852-400514, 400529, 400539 اورلاء ڈیپارٹمنٹ میں قائم ایدمیشن ڈیسک فون نمبر 03352575230 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے