گوادرمیں تعلیمی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے،طلباء
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں بلوچستان تعلیمی بورڈ کا برانچ نہ ہونے سے ہزاروں طلباء و طالبات پریشان، سی پیک کے جھومر گوادر میں تعلیمی بورڈ برانچ کا قیام نہ ہونا افسوس ناک امر ہے. شہریوں کا صوبائی حکومت سے فوری طورپر بورڈ برانچ کے قیام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک کے جھومر مستقبل کے جدید سنگا پور گوادر میں بلوچستان تعلیمی بورڈ نہ ہونے سے ہزاروں طلباء و طالبات شدید پریشان ہیں. بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعلیمی بورڈ کے قیام گوادر کے لئے انتہائی اہم ہے گزشتہ کئی سالوں سے گوادر میں لوگ خصوصا طالب علموں کو اپنے اسناد کی ویری فکیشن، امتحانی فارم اور دیگر بنیادی کام کے لیئے کوئٹہ اور تربت بورڈ برانچ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، جو کہ طلباء اور عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے گوادر ضلع جو کہ ایک وسیع و عریض علاقہ ہے، جہاں بلوچستان تعلیمی بورڈ کا قیام ناگزیر ہے ضلع گوادر کے شہری حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، سکریٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن، اور چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز عظیم بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوادر میں بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن برانچ کی منظوری کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں کے طلباء و طالبات سمیت عام لوگوں کے لیے آسانی ہو۔