تربت،سی پیک شاہراہ پر جاری دھرنا انتظامیہ کی مزاکرات کے باعث ختم
تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت سی پیک شاہراہ پر جاری دھرنا انتظامیہ کی مزاکرات کے باعث ختم ہیرونک میں آج پیر کی صبح سے جاری دھرنا مظاہرین کی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان اور اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی ہدایت پر ہیرونک میں جاکر مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کیے اور ان کے مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آج صبح ہیرونک کے نزدیک بارڈر کے کاروبار سے وابستہ افراد نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہیرونک ہوشاپ کے لیسٹ سے ان کے 19 نام نوبت لیسٹ سے نکال دیے گئے تھے تاہم انتظامیہ نے ان کے نام دوباتہ ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دھرنا ختم کردیا۔