انسانی حقوق کی تنظیمیں حاجی خیر محمد مردوئی کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں،بی این پی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں خضدار میں پارٹی رہنماء حاجی خیر محمد مردوئی کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر بی این پی کے رہنما?ں، کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی جا چکی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما?ں و کارکنوں کو مشرف دور سے اب تک ڈیتھ سکواڈز کی جانب سے قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ، میر نور الدین مینگل، سلام ایڈووکیٹ اور ان کی ننھی بچی،عطاء اللہ محمد زئی سمیت پارٹی کے 95سے زائد رہنما?ں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا گیا پارٹی آج بھی سردار اختر جان مینگل کی قیادت بلوچستان کی سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کو فعال و متحرک انداز میں آگے بڑھا رہی ہے آج پارٹی کے خلاف مختلف محاذوں پر سازشیں کی جا رہی ہیں آج کے دلخراش واقعے میں حاجی خیر محمد مردوئی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان بالخصوص خضدار میں ایک بار پھر پارٹی دوست کی شہادت سے یہ بات ظاہر ہو چکی ہے کہ راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل، سردار اختر جان مینگل کے پیروکاروں کو دیوار سے لگایا جاتا رہا ہے تاکہ یہ قومی جہد اور اپنے حق سے پیچھے ہٹیں اور پارٹی خاموش رہے گزشتہ دنوں پارٹی قائد و ساتھیوں کے خلاف مقدمہ، قیدوبند کی صعوبتیں، اسٹیلبشمنٹ کی اپنے گماشتوں کے ذریعے پارٹی کا میڈیا ٹرائل سازشوں کا نتیجہ ہے موقع پرست میڈیا کے ذریعے پارٹی کے خلاف دروغ گوئی کا مظاہرہ کر رہے ہیں دوسری جانب ڈیتھ سکواڈز کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے ایسے ہتھکنڈوں اور بزدلانہ اقدامات سے پارٹی دوستوں کے عزائم کمزور نہیں ہوں گے بیان کے آخر میں ایک بار پھر حاجی خیر محمد مردوئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی دیرینہ وابستگی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انسانی حقوق کی تنظمیں اس واقعے کا نوٹس لیں۔