سبی،ضمنی الیکشن میں ڈپٹی کمشنرجہانزیب شیخ کی ہدایت پر پولنگ سٹیشنز پر پانی،بجلی ودیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا
سبی(ڈیلی گرین گوادر)17 نومبر کو ضلع سبی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی ہدایت پر پولنگ سٹیشنز پر پانی ، بجلی ، ٹوائلٹ ودیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا گیا اس ضمن میں چیف آفیسر ضلع کونسل محب اللہ بلوچ کے احکامات پر ضلع کونسل سبی کے عملہ نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا اور پولنگ اسٹیشنز پر پینے کا صاف پانی بھی فراہم کر دیا گیا اسکے علاوہ پولنگ سٹیشنز کی جانب جانے والے راستوں کی صفائی بھی کی گئ۔