باڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بدحالی اور بھوک افلاس میں اضافہ ہوگا،صادق سنجرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے باڈرز ٹریڈ کی اہمیت سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ باڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بدحالی اور بھوک افلاس میں اضافہ ہوگا۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختوانخواہ میں سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے اور باڈرز ٹریڈز کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ باڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں عوام سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے اور بالخصوص بلوچستان میں شدید معاشی بدحالی اور مایوسی پھیلے گی صادق سنجرانی نے کہا کہ سکت معاشی حالات میں معیشت مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی اور اس طرح عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے ملک کا نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے