وڈھ میں حملے کا شکار ہونے والے میر مہراللہ محمد حسنی منظر عام پر آگئے

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی تحصیل وڈھ میں حملے کا شکار ہونے والے میر مہراللہ محمد حسنی منظر عام پر آگئے، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قبائلی رہنماء مہر اللہ محمد حسنی کے قافلے پر کراڑو کے مقام پر حملہ ہواتھاجس میں ان کے دو محافظ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے، تاہم میر مہر اللہ محمد حسنی سے متعلق متضاد اطلاعات آرہی تھیں جس کے بعد اتوار کو قبائلی رہنماء میر مہراللہ محمد حسنی منظر عام پر آگئے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ خضدار میں اپنے عزیز کی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے